جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ویڈیو دیکھیں: ’’صدارت ایلون مسک کے حوالے کر دی‘‘، ٹرمپ کا امریکی میڈیا پر گہرا طنز

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اور ایلون مسک کے حوالے سے میڈیا پر زیر گردش خبروں پر میڈیا پر گہرا طنز کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیر ایلون مسک کے ہمراہ فاکس نیوز کو ایک انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو میں میزبان نے ٹرمپ سے مختلف میڈیا چینلز پر ان کے اور ایلون مسک کے حوالے سے زیر گردش کئی متضاد خبروں کا تذکرہ کیا اور اس کی حقیقت جاننا چاہی۔

اس موقع پر ٹرمپ نے نیوز اینکر کی نقل اتارتے ہوئے کہا: "ہمارے پاس بریکنگ نیوز ہے: ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت ایلون مسک کے حوالے کر دی! صدر مسک آج کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ایلون مسک نے خود انہیں فون کرکے میڈیا کی ان خبروں پر بات کی۔ ایلون نے مجھے فون کیا اور کہا، یہ لوگ ہمیں ایک دوسرے سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا، بالکل درست۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ان کے اور ایلون مسک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا میں ان دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں اثر ورسوخ پر سوال اٹھایا جا رہا ہے۔

ٹائم میگزین نے ایک سرورق شائع کیا جس میں ایلون مسک کو صدر کے مشہور Resolute Desk کے پیچھے بیٹھا دکھایا گیا۔ نیویارکر نے ایک اور کور میں ٹرمپ اور مسک کو ایک ساتھ صدارتی حلف اٹھاتے ہوئے پیش کیا۔

ایلون مسک کا وائٹ ہاؤس میں بڑھتا اثر اور ان کے غیر روایتی رویے پر میڈیا میں مسلسل بحث ہو رہی ہے۔ رائے عامہ کے جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ مسک کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے، جبکہ دوسری طرف ٹرمپ کی مقبولیت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں