ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ویڈیو رپورٹ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دن کیسا گزرا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکا کے صدر کا حلف اٹھا لیا صبح سے شام تک واشنگٹن ڈی سی میں کیا ہوتا رہا جانیے اس رپورٹ میں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکا کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔ وہ ملک کے 47 ویں اور تاریخ کے عمر رسیدہ صدر بن گئے ہیں۔ ان کی حلف برداری کی تقریب کے دن صبح سے شام تک انتہائی مصروف دن رہا اور واشنگٹن ڈی سی میں ہلچل رہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھانے سے قبل صبح سویرے اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ چرچ گئے اور وہاں سے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے صدر بائیڈن نے انہیں چائے پر مدعو کیا تھا۔

اس پرتکلف چائے کی دعوت کے بعد ٹرمپ اور بائیڈن وائٹ ہاؤس سے ایک ہی کار میں کیپٹل ہل پہنچے جہاں پر ٹرمپ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے حلف لیا۔

اس موقع پر انہیں توپوں کی سلامی پیش کی گئی جب کہ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی اپنے خطاب میں سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

حلف لینے کے بعد ٹرمپ کیپٹل ون ایرینا پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں رنگا رنگ پریڈ منعقد ہوئی۔ تقریب میں معروف گلوکاروں اور فنکاروں نے عمدہ پرفارمنس کا مطاہرہ کیا۔

تقریب کے دوران پولیس سمیت مختلف اداروں کے دستوں نے سلامی دی۔ اس پریڈ میں ٹرمپ کے ہزاروں حامی بھی شریک ہوئے، جن کی موجودگی میں صدر ٹرمپ نے ایگزکیٹو آرڈر بھی جاری کیے۔

اس کے بعد صدر ٹرمپ اور خاتون اول کیپٹل ون ارینا سے وائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں پر نئی انتظامیہ کے لیے ڈنر اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں