ہفتہ, مئی 31, 2025
اشتہار

’یہ پانی پلاتا ہے‘ ویرات کوہلی ڈیبیو کرنے والے مشیر خان پر طنز کرکے مشکل میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی پنجاب کنگز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مشیر خان پر طنز کرکے مشکل میں آگئے۔

انڈین پریمیئر  لیگ 2025 کے کوالیفائر ون میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو 14.1 اوورز میں 101 رنز پر ناک آؤٹ کردیا۔

میچ میں جب پنجاب کنگز کی چھٹی وکٹ گری تو ڈیبیو کرنے والے مشیر خان میدان میں آئے جیسے ہی مشیر گارڈ لے رہے تھے ویرات کوہلی کیمرے میں یہ کہتے ہوئے پکڑے گئے کہ ’پانی پلاتا ہے یار یہ۔‘

ویرات کوہلی کے اس تبصرے کو لوگوں نے کھلاڑی پر طنز سے تعبیر کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویرات کوہلی کو ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی پر طنز کرنے کے عمل کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کبھی یہ بھی پانی پلاتا ہوگا۔‘ دوسرے صارف لکھا کہ ’ویرات کوہلی کی آر سی بی اس رویے کے بعد ٹرافی جیتنے کی حقدار نہیں۔‘

واضح رہے کہ پنجاب کنگز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14.1 اوورز میں 101 رنز پر ڈھیر ہوئی، رائل چیلنجرز بنگلور نے 102 رنز کا ہدف 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں