جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

بھارتی طیارے میں سوار ہونے سے قبل وی لاگر نے کیا کہا تھا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی طیارے میں سوار ہونے سے قبل برطانوی وی لاگر کی آخری پوسٹ وائرل ہوگئی۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 241 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے سے قبل 1 بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مےڈے کی کال دی تھی۔

طیارہ حادثے میں میڈیکل کالج پر گرنے سے پانچ ایم بی بی ایس طلبا ہلاک ہوگئے اور 50 زخمی بھی ہوئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ پڑھیں: بھارتی طیارہ حادثے کی بنیادی وجہ سامنے آگئی

معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر نے طیارے کے ایمرجنسی گیٹ سے چھلانگ لگادی تھی، دوسری خاتون مسافر بھومی چوہان ٹریفک میں پھنس جانے کی وجہ سے ایئرپورٹ تاخیر سے پہنچی۔

تاہم طیارے میں سوار ہونے سے قبل برطانوی وی لاگر کی روانگی سے پہلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں برطانوی وی لاگر واپس جانے پر خوشی سے سرشار تھے اور انہوں نے مسکراتے ہوئے ’گڈ بائے انڈیا‘ کے الفاظ ادا کیے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں