بھارت میں شادی کا کھانا پسند نہ آنے پر مہمان آپے سے باہر ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
بھارت کی شادی سے سامنے آنے والی ویڈیو میں مہمانوں کو مبینہ طور پر کھانا پسند نہ آیا جس کی وجہ سے تقریب میں افراتفری مچ گئی اور خوشی کا لمحہ گرما گرم بحث میں بدل گیا۔
ویڈیو کو ٹائمز ناؤ نے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، "ایک شادی کی تقریب نے غیر متوقع موڑ لے لیا جب مہمانوں کو کھانا پسند نہ آیا جس سے پنڈال میں افراتفری پھیل گئی جو خوشی کی رات ہونی چاہیے تھی وہ اڑنے والی پلیٹوں اور گرما گرم بحثوں میں ختم ہوئی۔
وائرل ویڈیو میں کچھ لوگوں کو کرسیاں توڑتے اور کھانے کی پلیٹیں ایک دوسرے پر پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا، "کسی بیچارے باپ کی کمائی تھی وہ کسی ماں کے خواب پورے ہونے کا دن تھا وہ، کسی بیٹی/بیٹے کی شادی کی خوشیوں منانے کا دن تھا! تم لوگ جو صرف فری کا کھانے آتے ہو۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ ایسی سوسائٹی کو خوش کرنے کے لیے لوگ شادی کرنے کے لیے قرض لیتے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کے خاندان کے بارے میں سوچیں۔ ایک تیسرے صارف نے ریمارکس دیے، "اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے تو مت کھائیں، لیکن براہ کرم کھانے کی بے عزتی نہ کریں۔ یہ محنت کی کمائی ہے۔