تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بھوکے ریچھ گاؤں پر حملہ آور، ویڈیو وائرل

بھوکے ریچھ گاؤں میں گھسنے پر خوف و ہراس پھیل گیا، مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھپرے ریچھوں کو بے دخل کر دیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اڈیشا کے علاقے عمرکوٹ میں پیش آیا جو ضلع نبرنگ پور کا حصہ ہے اور جنگلات کے گرد گھرا ہوا ہے۔

جنگل کے قریب ہونے کی وجہ سے کئی باہر جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں نزدیکی علاقوں میں گھس آتے ہیں اور تباہی پھیلاتے ہیں۔

مذکورہ علاقےکی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دو ریچھ اپنی بھوک مٹانے کے لیے بھاگتے ہوئے گاؤں میں داخل ہوتے ہیں جس سے خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

جنگلی ریچھوں کو بھاگنے کے لیے ایک شخص آگ کا آلاؤ لیے ان کے پیچھے دوڑتا ہے اور اس کی یہ مہم کامیاب ہوتی ہے۔ ریچھ بغیر کسی کو نقصان پہنچائے گاؤں سے نکل کر جنگل کی حدود میں چلتے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -