ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

تیز ہوائیں دلہن کا دوپٹہ اڑا کر لے گئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں دکھایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران تیز ہوائیں دلہن کا دوپٹہ اڑا کر لے گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونان میں شادی کی تقریب جاری ہے اور دلہا دلہن موجود ہیں اس دوران تیز ہوائیں دلہن کا دوپٹہ اڑا کر لے جاتی ہیں۔

- Advertisement -

دولہے نے دوپٹے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔

دلہن کا دوپٹہ اڑنے پر تقریب میں شریک لوگوں نے آوازیں لگائی تو دلہن ٹیریسی نے کہا کہ ’مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔‘

ٹیریسی کا یہ کہنا تھا کہ تقریب میں قہقہے لگ گئے۔

دلہن نے کہا کہ ہماری شادی کی تقریب جذبات سے بھرپور تھی اور ہواؤں نے ایک مزید یاد کا اضافہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں