جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

خاتون نے گاڑی پٹری پر چڑھا دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نشے میں دھت خاتون نے گاڑی پٹری پر چڑھا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں نشے میں دھت خاتون نے گاڑی پٹری پر چڑھائی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔

خاتون کو گاڑی میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اردگرد لوگوں کا ہجوم بھی موجود ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے خاتون کو ریلوے ٹریک سے باہر نکالنے کے لیے جدوجہد کی جارہی ہے۔

خاتون کی گاڑی کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے اور خاتون پولیس اہلکاروں سے بھی الجھ رہی تھی، خاتون پہلے سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور نوکری چھوٹنے کی وجہ سے وہ مبینہ طور پر شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہی تھی۔

پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر گاڑی، پین کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد کرلیا ہے۔

خاتون کی وجہ سے چار ٹرینیں 20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئیں جس میں دو گڈز ٹرینیں اور دو مسافر ٹرینیں شامل تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں