بھارت میں خاتون نے شوہر سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے موبائل ہی دریا میں ڈبو دیا۔
بھارت میں مہاکمبھ میں ایک عورت نے غیر حاضر شوہر کو عملی طور پر ڈوبنے میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خاتون شوہر کے بغیر کمبھ میلے پہنچی تھی، اس دوران انہوں نے شوہر کو ویڈیو کال کی اور اپنے فون کو پانی میں ڈبو دیا جبکہ وہ بستر سے بظاہر دیکھ رہے تھے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون کو فون کو پانی میں ڈبونے سے پہلے شوہر کے ساتھ اسکرین پر موجود ہیں۔
ایک صارف نے مذاق میں کہا کہ ’اگر فون اس ے ہاتھ سے پھسل جاتا تو اس کے شوہر کا کیا ہوتا۔
دوسرے صارف نے طنز کیا کہ ’اس کے شوہر کو کہو کہ وہ کپڑے تبدیل کرے اور بالوں کو اچھی طرح خشک کرلے ورنہ سردی لگ جائے گی۔
تیسرے صارف نے لکھا کہ آج اس نے کمبھ میں آن لائن نہا کر گناہ دھو لیے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پورے انسٹاگرام نے آپ کی وجہ سے ایک مقدس ڈبکی لی، آپ کا شکریہ۔’