اتوار, مارچ 30, 2025
اشتہار

خاتون پانچ روپے کیلیے ڈرائیور سے لڑ پڑی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خاتون پانچ روپے کے لیے کیب ڈرائیور سے لڑ پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون  کیب ڈرائیور سے 95 روپے میں ٹیکسی بک کرواتی ہیں تاہم ڈرائیور یہ اصرار کرتا اگر گاڑی منزل سے آگے جائے گی تو آپ کو 100 روپے دینا ہوں گے۔

خاتون اور ڈرائیور کے درمیان بحث اس وقت بڑھ گئی جب خاتون نے ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کردی۔

کیب ڈرائیور نے کہا کہ اسے مخصوص جگہ پر اتارنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن خاتون نے احتجاج کیا اور اپنی منتخب منزل پر اتارنے پر اصرار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کی جانب سے نقشے پر مقام واضح کرنے کے باوجود خاتون نے بحث کا سلسلہ جاری رکھا۔

ڈرائیور کو خاتون سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اگر گاڑی اضافی چلے گی تو آپ کو رقم ادا کرنا پڑے گی۔‘

تاہم ڈرائیور خاتون کو قائل کرنے میں ناکام رہا اور ویڈیو کے اختتام تک دونوں میں بحث جاری رہی۔

واقعے پر آن لائن ٹیکسی کمپنی نے معذرت کی ہے تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں