بھارت میں خاتون نے تلخ کلامی کے بعد پیٹرول پمپ کے ملازم پر پستول تان لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں خاتون نے سیفٹی کے لیے گاڑی سے باہر آنے کا کہنے پر پیٹرول پمپ ملازم سے جھگڑا کیا اور اس پر پستول بھی تان لی۔
خاتون فیملی کے ساتھ گاڑی میں فیول ڈلوانے کے یلے رکی جہاں ورکرز نے فیملی کو حفاظتی تدابیر کے تحت باہر آنے کہا۔
فیملی نے پمپ ملازم کی بات نہ سنی بلکہ ایک شخص باہر آیا اور ملازم راجیش کو دھکا دے دیا، اس کے بعد خاتون گاڑی سے پستول لے کر آئی اور اسے دھمکانے لگی۔
خاتون نے پمپ ملازم سے کہا کہ اتنی گولیاں ماروں گی کہ تمہاری فیملی پہچانے گی نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ ملازم کی شکایت پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔