جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

خاتون نے بالوں سے ہوا میں‌ معلق ہو کر عالمی ریکارڈ بنا لیا (خوفناک ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

خطروں سے کھیلنے کی عادت انسان سے بڑے کام کرا لیتی ہے امریکی خاتون نے بالوں کے ذریعہ درخت پر لٹک اور ہوا میں معلق رہ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

یہ امریکی خاتون لیلیٰ نون ہیں جو ایک سرکس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کیلیفورنیا کے اسٹیٹ پارکس میں سر کے بالوں کی پونی ٹیل کے ذریعہ 25 منٹ اور ساڑھے 11 سیکنڈ درخت پر لٹک کر سب سے طویل وقت تک بالوں کے ذریعے فضا میں لٹک کر ہوا میں معلق رہی اور دس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

لیلیٰ نون نے یہ کارنامہ گزشتہ سال جون میں انجام دیا تھا اور 2011 میں آسٹریلیا کی ستھاکرن کا 23 منٹ اور 29 سیکنڈ تک بالوں کے ذریعہ لٹک کر ہوا میں معلق رہنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

خطرناک انداز میں بنائے گئے اس عالمی ریکارڈ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں بالوں کی پونی کے ذریعہ درخت کی ایک بلند ٹہنی سے لٹکتے اور ہوا میں معلق رہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لیلیٰ کے مطابق انہوں نے یہ ریکارڈ بنانے کے لیے دو سال تک سخت محنت کی اور وہ صرف یہ ثٓبت کرنا چاہتی تھیں کہ ذہنی طاقت کے ذریعہ بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تاہم لیلیٰ کا عام لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ (لیلیٰ) ایک پیشہ ور ’ہیئر ہینگر‘ (بالوں سے لٹکنے والی فنکارہ) ہیں، لہٰذا یہ خطرناک کام کوئی اور ہرگز اپنے گھر یا کسی اور جگہ انجام دینے کی کوشش نہ کرے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں