سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو موضوع بحث بن جاتی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی جس میں خاتون اور مرد کو بیچ سڑک پر لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں خاتون کو چوڑیوں کی دکان پرموجود مرد پر مُکے برساتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ارد گرد موجود لوگ لڑائی کے دوران مسکرا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اس شخص پر پے درپے مُکے برسا رہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس کا موازنہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ سے کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
WWE kinda kalesh b/w a Couple in Public
pic.twitter.com/xLs6Kq7p5d— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) February 21, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ ’لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا کیا کرتے ہیں۔‘
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ بھارت کی ڈبلیو ڈبلیو ای ہے۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف مشہور ہونے کے لیے کیا گیا ہے۔‘
ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ گینگ ممبرز ہیں اور یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بناتے ہیں۔‘