بھارت میں فون میں مگن خاتون 9 ماہ کی بچی سمیت گٹر میں جاگری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانیہ کے علاقے فرید آباد میں خوفناک واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔
مختصر کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فون پر بات کرتے ہوئے آرہی ہے اور کمسن بچہ اس کی گود میں ہے اسی دوران وہ بات کرتے ہوئے گٹر میں بچے سمیت گر جاتی ہے۔
خاتون کو میں گٹر میں گرتا دیکھ کر قریب موجود لوگ بھاگتے ہوئے آئے اور ایک شخص نے گٹر میں اتر کر خاتون اور بچے کو باہر نکالا۔
حادثے کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور خاتون اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے اور لوگ انتظامیہ سے گٹر کے ڈھکن لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں تو دوسری طرف خاتون کی لاپرواہی پر بھی تنقید کی جارہی ہے کیونکہ وہ فون پر بات کرنے میں مصروف تھی۔
ایک صارف نے لکھا کہ بچے کا سر بری طرح سے زمین سے ٹکرایا ہے امید ہے دونوں ٹھیک ہوں۔