اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حیرت انگیز ویڈیو: دنیا کا منفرد سمندر پر تیرتا پرتعیش ہوٹل، 5 سال سے کیوں بند ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں کئی خوبصورت اور پرتعیش ہوٹل ہیں لیکن ایک منفرد ہوٹل ایسا ہے جو سمندر پر تیرتا ہے مگر وہ پانچ سال سے بند ہے۔

دنیا کی سیاحت کے شوقین افراد نے مختلف ممالک میں کئی خوبصورت اور پرتعیش ہوٹل دیکھے اور انمیں رہائش بھی اختیار کی ہوگی۔ مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے منفرد ہوٹل کی ویڈیوز دکھا رہے ہیں جو سمندر کے بیچوں بیچ واقع ہے اور پانی پر تیرتا رہتا ہے۔

یہ ہوٹل دور جدید کی تمام سہولتوں سے آراستہ ہے۔ تاہم پھر بھی گزشتہ پانچ سال سے بند ہے لیکن مسلسل بندش اور سمندر کے عین بیچوں بیچ ہونے کے باوجود اس کی عمارت آج بھی بہت اچھی حالت میں ہے۔

اس ہوٹل کی نا قابل یقین ویڈیو ایک ٹریول ولاگر جوش (@exploringwithjosh) نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں نہ صرف وہ اس منفرد ہوٹل کی سیر کر رہے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ دنیا کو بھی اس کا ناقابل فراموش مظاہرہ کراتے ہیں۔

یہ ہوٹل دراصل ایک پرانی فوجی قلعہ نما عمارت ہے جو پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران دفاعی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ یہ تاریخی عمارت برطانیہ کے پورٹس ماؤتھ ہاربر کے قریب واقع ہے۔ سمندر کے درمیان میں واقع ہونے کے باعث اس ہوٹل تک کشتی کا سفر کر کے پہنچا جاتا ہے۔

ویڈیو میں ہوٹل کے مختلف حصے دکھائے ہیں جن میں کمروں، ایک خالی بار، گفٹ شاپ (جہاں مگ اور کیپس اب بھی رکھے ہوئے ہیں) شامل ہیں۔ وی لاگر کے مطابق اس ہوٹل کی لاگت 7 ملین ڈالر (پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ پونے دو ارب روپے) ہے۔

اس ہوٹل کا اندرونی منظر انتہائی خوابناک اور قدیم انداز کی عکاسی کرتا ہے اور ولاگر کے مطابق اس ہوٹل میں ایک رات قیام کا کرایہ تقریباً 700 ڈالر (پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 2 لاکھ) ہو سکتا ہے۔

اس ویڈیو کی سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ پانچ برسوں سے بند ہونے کے باوجود اس ہوٹل کی ہر شے اپنی جگہ موجود ہے۔

یہ ویڈیو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور حیرت کے ساتھ دلچسپ ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 

ایک صارف نے ہوٹل میں محسوس کی جانے والی پراسراریت کے حوالے سے لکھا کہ کیا اب اس ہوٹل میں بھوت پریت رہتے ہیں۔ ایک اور صارف اس بات پر حیران ہے کہ ویران جگہ اور مسلسل بندش کے باوجود اس کی اتنی بہتر حالت کیوں اور اب تک کسی چور اچکے نے اس کو لوٹا کیوں نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں