پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

وائرل ہونے کا شوق، ’’نوجوان نے خود کو کار سمیت زندہ دفن کرا لیا‘‘، خطرناک ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

وائرل ہونے کے شوق میں آج کل لوگ عجیب وغریب اور خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں ایک انفلوئنسر نے خود کو کار سمیت زندہ دفن کرا لیا۔

جب سے سوشل میڈیا انسان کی زندگی میں آیا ہے لوگوں کے سروں پر مشہور ہونے کا جنون سوار ہو گیا ہے۔ اس کے لیے وہ نت نئی انوکھی اور خطرناک اسٹنٹ کرنے تک سے گریز نہیں کرتے اور اب تک درجنوں افراد اس شوق میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

ایک روسی انفلوئنسر ایوگینی چیبوٹاریو نے خود کو مرسڈیز کار سمیت زندہ دفن کرا لیا۔ یہ حیرت انگیز ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں صارفین اس کو دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی نوجوان ایک بڑی سی کھودی ہوئی قبر میں اپنی مرسڈیز کا سمیت داخل ہوتا ہے۔ اوپر سے اس کے ساتھی گاڑی پر مٹی ڈالنا شروع کر دیتے ہیں۔

اس موقع پر ایک ایکسکیویٹر کی مدد سے گاڑی کو مکمل طور پر زمین کے نیچے دفن کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ منظر دیکھ کر صارفین کے ہوش اڑ گئے تاہم دوسری جانب منوں مٹی تلے زندہ دفن ہونے والے ایوگینی اس دوران بالکل پرسکون بلکہ خوش وخرم دکھائی دیا۔

 

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اکثر صارفین اس کو نوجوان کی بے وقوفانہ اور انتہائی خطرناک حرکت قرار دیتے ہوئے اس کی زندگی کے بارے فکرمند دکھائی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آخر وہ منوں مٹی تلے کیسے سانس لے رہا ہے؟ یہ اسٹنٹ کسی بھی لمحے اس کی جان بھی لے سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں