اشتہار

قومی کرکٹرز کی سفر مدینہ میں نعت پڑھنے اور مسجد نبوی ﷺ پر حاضری کی روح پرور ویڈیوز

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹرز نے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اس موقع پر روح پرور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے فراغت کے بعد قومی کرکٹرز بابر اعظم، افتخار احمد، امام الحق، نسیم شاہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد تمام کرکٹرز روضہ رسول ﷺ کی حاضری کے لیے مدینہ منورہ عازم سفر ہوئے۔

اس روح پرور سفر کے دوران بس میں چاروں کرکٹرز نے مناجات اور نعت پڑھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

- Advertisement -

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد انتہائی عقیدت کے ساتھ مرحوم جنید جمشید کی مشہور مناجات ’میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے‘ پڑھتے ہیں جس کے بعد وہ عشق رسول ﷺ میں ڈوب کر مشہور زمانہ نعت ’ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے‘ لہک لہک کر پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

مذکورہ کرکٹرز کی مدینہ منورہ آمد کے بعد مسجد نبوی ﷺ آمد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں بابر اعظم سبز گنبد کے سامنے مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں وضو کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

نسیم شاہ، افتخار احمد اور امام الحق نے بھی اس موقع پر مسجد نبوی ﷺ آمد اور مدینے کی گلیوں میں گھومتے ہوئے خوبصورت اور روح پرور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس سے اپ لوڈ کی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کو بہت پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین قومی کرکٹرز کو عمرے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل ہونے پر مبارک باد اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں