تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پانی کے ٹینک سے کیا خطرناک چیز برآمد ہوئی؟‌ ویڈیو دیکھیں

زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تاہم ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اگر کسی عقل مند شخص کو سانپ یا دیو قامت اژدھے کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے دور جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ کاٹنے کی صورت میں جان جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کا فاصلہ اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر یونا کے گاؤں جھمبر میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا، جس کو سُن کو مکینوں کے دل دہل گئے کیونکہ پانی کے ٹینک میں دیو قامت اژدھا موجود تھا۔

مکینوں نے صورت حال دیکھنے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت اسے پکڑ کر باہر نکالنے کی کوشش کی۔ انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی 7 منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی کے ٹینک میں دیو قامت اژدھا سکون سے بیٹھا ہوا ہے، جسے مکین اپنے طریقے سے نکال رہے ہیں۔

شہریوں نے ایک لکڑی میں رسی کا پندھا بنا کر اسے ٹینک میں ڈالا اور پھر اژھے کو پکڑ کر اوپر نکال کر  جنگل میں چھوڑ دیا۔

مکینوں کا گمان ہے کہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچنے کے بعد اژدھا گرمی سے بچنے کے لیے ٹینک میں آ کر بیٹھا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -