سوشل میڈیا کے لیے ریل بنانے رجحان بڑھتا جارہا ہے اس دوران لوگ حادثے سے بھی دوچار ہوچکے ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں لڑکے اور لڑکی کو بھارتی فلم کے گانے پر ریل بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جوڑا ریل بناتے میں اتنا مگن تھا کہ پیچھے ایک خاتون سیڑھی سے گر گئی اور انہیں علم ہی نہیں ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیڑھیوں کے اوپر ایک لڑکا ریل بناتے ہوئے خاتون کو سیڑھیوں سے گرا دیتا ہے جبکہ نیچے ریل بنانے میں مصروف جوڑا سارے معاملے سے بے خبر رہتا ہے۔
اردگرد موجود لوگ اسے بچانے کے لیے بھاگتے ہیں لیکن ’اے لال دوپٹے‘ والے گانے پر رقص کرتے جوڑے کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے اور وہ ریل بنانے میں مگن ہیں۔
View this post on Instagram
مذکورہ ویڈیو گزشتہ دنوں شیئر کی گئی جسے لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اس جوڑے کے پراعتماد رویے نے میرا دل گردے پھیپھڑے سب جیت لیا۔‘ دوسرے صارف نے فلم ہم آپ کے ہیں کون کی ویڈیو شیئر کی جس میں رینوکا شاہانے سیڑھیوں سے گرتی ہیں۔