جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

مشین چہرہ شناخت نہیں کرسکی، خاتون کو ایئرپورٹ پر میک اپ اتارنا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں خاتون ایئرپورٹ پر میک اپ کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئی۔

شنگھائی ایئرپورٹ پر چینی خاتون اپنا میک اپ صاف کرتی دکھائی دی کیونکہ چہرے کی شناخت کے دوران مشین انہیں پہچان نہیں سکی۔

خاتون کی دوست نے کہا کہ اس وقت تک سب کچھ مٹا دو جب تک کہ آپ اپنے پاسپورٹ کی تصویر کی طرح نظر نہ آؤ۔

واضح رہے کہ فیس ریکگنیشن سسٹمز میں الگوردمز ہوتے ہیں۔ آنکھوں جو ناک، جبڑے اور جلد کی رنگت جیسی چیزوں سے چہرے کو پہچانتے ہیں۔

جب کوئی بہت زیادہ میک اپ کرتا ہے تو یہ خصوصیات بدل جاتی ہیں اور نتیجہ، مشین اسے نئی یا مختلف شخصیت سمجھتی ہے۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین خاتون کے دفاع میں آئے اور کہا کہ کیا چہرے کی شناخت کرنے والے اسکینر ابھی پرانے ہوگئے ہیں۔

صارفین نے خاتون کی دوست کو بھی کہا کہ ’وہ پہلے سے ہی اپنا میک اپ صاف کررہی تھی اور کافی شرمندہ ہورہی تھی تمہیں کچھ بولنے کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت نہیں تھی۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں