اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ویڈیو: بچی کو تھپڑ مارنے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں بچی کو تھپڑ مارنے والی خاتون کو ایک شخص سے سبق سکھا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں بچی والدہ کے ساتھ فٹ پاتھ پر جارہی تھی کہ اچانک ایک خاتون نے اس کو تھپڑ مار دیا۔

واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی والدہ کے ساتھ فٹ پاتھ پر جارہی تھی اچانک گلابی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس خاتون اس کو تھپڑ مار کر آگے جانے لگتی ہے۔

بچی کی والدہ غصے میں فوری خاتون کی جانب  بڑھتی ہیں تاہم اسی دوران ایک شخص آکر اس خاتون کو لاتوں سے مارنا شروع کردیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مار کھانے کے بعد وہاں سے چلتی بنتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماں اور بچی کی مدد کرنے پر اس شخص کی تعریف کی جارہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس شخص نے بالکل ٹھیک کیا، خاتون اسی طرح کے سلوک کی حقدار تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں