ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فون میں مگن ماں نے کمسن بیٹے کو فریج میں رکھ دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا کے جنون نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث انتہائی عجیب و غریب واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ہم اپنے روزمرہ کے کاموں، ضروریات، ملازمتوں، معلومات، کال کرنے اور تفریح سمیت کسی بھی چیز کے لیے برقی آلات پر زیادہ انحصار کرنے لگے ہیں۔

بھارت سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی جو بظاہر خطرے کی نشاندہی کررہی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فون میں مگن ہے اور قریب بچہ کھیلنے میں مصروف ہے پھر وہ سبزیاں کاٹنا شروع کردیتی ہے اور بچہ وہیں موجود ہوتا ہے۔

خاتون سبزیاں کاٹنے کے ساتھ فون پر بات کرنے میں بھی مصروف ہے اور بظاہر بچے کی دیکھ بھال بھی کررہی ہے۔

اچانک ہی خاتون اٹھتی ہے اور بچے کو گود میں اٹھا کر فریج میں رکھ کر دروازہ بند کردیتی ہے، تھوڑی دیر بعد جب والد آتا ہے اور اسے احساس ہوتا ہے کہ بچہ موجود نہیں ہے تو وہ ڈھونڈنا شروع کرتے ہیں وہ جیسے ہی فریج کا دروازہ کھولتا ہے تو بچہ اندر موجود ہوتا ہے۔

یہ دیکھنا تھا کہ وہ اہلیہ کو باتیں سنانا شروع کردیتا ہے پھر خاتون بچے کو دیکھتی ہے کہیں اسے کچھ ہوا تو نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں