بھارتی شہر ممبئی کے انٹرنینشل ایئرپورٹ پر خاتون نے مبینہ طور پر فلائٹ چھوٹ جانے پر ٹیکسی ڈرائیور پر اپنا غصہ نکال دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دیکھ جا سکتا ہے کہ پینٹ شرٹ پہنی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کو تھپڑ اور لاتیں مار رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اکاؤنٹ سے مذکورہ ویڈیو جاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے رکشہ ڈرائیور کو بیچ سڑک پر دھو ڈالا، ویڈیو وائرل
کیپشن میں لکھا گیا کہ خاتون وقت پر گھر سے نہیں نکلیں جس کی وجہ سے فلائٹ چھوٹ گئی اور اب یہ ٹیکسی ڈرائیور پر غصہ نکال رہی ہیں، ان کیب ڈرائیوروں کی زندگی ہمیشہ خواتین مسافروں کے رحم و کرم پر ہوتی ہے۔
ویڈیو شوٹ کرنے والے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’دوڑ دوڑ مار رہی ہے، اچھل اچھل کر مار رہی ہے۔۔۔ دیکھو کسے مار رہی ہے لات وات‘۔
ممبئی ٹریفک پولیس نے ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی قریبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کی درخواست کی۔
پولیس نے لکھا کہ آپ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو قریبی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کریں تاکہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔