بھارت میں میٹرو میں سیٹ کے لیے خواتین لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں خواتین کے درمیان سیٹ کے لیے گرما گرم بحث ہوئی جو لڑائی میں بدل گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون بیٹھنے کی کوشش کرتی ہے اس دوران زبانی تکرار جلد لڑائی میں بدل گئی۔
خاتون نے ایک دوسرے کے بال پکڑتے اور ایک دوسرے کو مغلظات بکتے دیکھا گیا۔
خواتین کی لڑائی نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ میرے خیال میں یہ تشویشناک بات ہے، لوگوں کو جسمانی طور پر ایک دوسرے پر حملہ نہیں کرنا چاہیے۔
ایک اور صارف نے عوامی مقام کے احترام پر زور دیا۔
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’کبھی کبھار کسی کے لیے سیٹ چھوڑ دینا ٹھیک ہے اور ضروری نہیں کہ آپ کو ایک گھنٹے کا سفر بیٹھ کر گزارنا پڑے جو کوئی کھڑا ہو۔
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ برائے کرم دوسرے لوگوں کے لیے جگہ چھوڑنا سیکھیں، عوامی مقامات پر ہاتھا پائی سے گزیز کریں۔