لندن: برطانیہ میں ایک شخص نے دوران پرواز خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شخص کو دوران دوران پرواز خاتون کو زیادتی بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، واقعے ٹرانس اٹلانٹک فلائٹ میں فرسٹ کلاس کیبن میں پیش آیا۔
متاثرہ برطانوی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس وقت حملہ کیا گیا جب دیگر لوگ نیوارک، نیو جرسی سے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کی پرواز میں سو رہے تھے۔
خاتون کے مطابق اس نے یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کے کیبن کریو سے شکایت کی کہ ایک شخص نے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا ہے۔
کیبن کریو نے واقعے کی اطلاع لندن پولیس کو دی اور میٹروپولیٹن پولیس کے افسران ایک 40 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے طیارے میں سوار ہوئے جب یہ گزشتہ ہفتے پیر کی صبح 6.30 بجے کے قریب ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 پر اترا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کیبن کی تلاشی لی اور ملزم کو شبے میں گرفتار کرکے ہیتھرو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
بعدازاں افسران نے اس کی انگلیوں کے نشانات، ایک مگ شاٹ اور ڈی این اے کے نمونے لیے اس کے بعد اسے تفتیش کے تحت رہا کر دیا گیا ہے، ان سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کے نمونے آنے کے بعد واقعے کی تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔