ممبئی: رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنرزبنانے والے کھلاڑی بن گئے، ویرات نے 12 میچوں میں 3 سنچریوں سمیت 3 ففٹی کے ساتھ 752 رنرز بنالیے.
تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے پیر کو آئی پی ایل کے میچ میں 75 رنرز کی جارحانہ اننگ کھیل کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی.
بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے کرس گیل کا 15 میچوں میں 733 رنرز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا، گیل نے ریکارڈ 2012 کے آئی پی ایل سیزن میں بنایا تھا،جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی مائک ہسی نے بھی2013 میں733 رنرز بنائے تھے.
ویرات کوہلی نے اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ 115 کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف جیت کے راہ ہموار کی.
ویرات کوہلی کی اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ پارٹنرشپ اس وقت سامنے آئی جب انکی ٹیم کی جانب سےدو دن قبل 229 رنرز کی تاریخ ساز پارٹنرشپ گجرات لائنز کے خلاف بنائی گئی تھی.
رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے بھی آئی پی ایل میں جارحانہ اننگز کا سلسلہ جاری ہے