بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔
ویرات کوہلی کو 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
ویرات کوہلی نے میچ کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میری جگہ نوجوانوں کو موقع دینے کا وقت آگیا ہے، یہ میرا آخری ٹی 20 ورلڈ پ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر جائیں، میری زندگی کا یہ ایک بہترین دن ہے۔
واضح رہے کہ ویرات نے 125 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے اور ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔