پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

کوہلی نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ کر آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے جارح مزاج بلے باز ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء کے ایک اہم مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک نیا اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کوہلی نے میچ میں ناقابلِ شکست 73 رنز 54 گیندوں پر بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں بنیادی کردارادا کیا۔

کوہلی نے آئی پی ایل میں 59 ویں نصف سنچری اسکور کی اور مجموعی طور پر یہ ان کی 67 ویں ففٹی یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز تھی۔

کوہلی اس کارکردگی کے بعد ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے، ان کے ریکارڈ میں اب 59 ففٹیز اور 8 سنچریاں شامل ہیں۔

پنجاب کنگز نے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے کوہلی اور دیودت پڈیگل نے شاندار بیٹنگ کی، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بنائے، جس نے آر سی بی کی جیت کی بنیاد رکھ دی، پڈیگل نے 35 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

واضح رہے اس سے قبل آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو پنجاب کنگز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ کو 14، 14 اوورز تک محدود کیا گیا تھا آر سی بی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر صرف 95 رنز بنا سکی، کوہلی اور دیگر بیٹرز جادو جگانے میں ناکام رہے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو زیر کر دیا

ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے 13ویں اوور کی پہلی بال پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناکر آر سی بی کے خلاف میچ باآسانی جیت لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں