بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی جس پر سب ہی خوش تھے لیکن اس کے بعد ان کی ایک حرکت پر ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے۔
یہ حیرانی اس بات پر تھی کہ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر فلم، ٹی وی کی اداکارہ اور رقاصہ اونیت کور کی بولڈ تصویر کو لائک کیا تھا۔
کوہلی کا خوبرو اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنا ان کے چاہنے والوں سے نہیں چھپ سکا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہاں تک کہ کوہلی کو اس پر وضاحت دینا پڑگئی۔ اُن کا وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سب غیر دانستگی میں ہوا، جان بوجھ کر لائک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست ہے کہ کوئی غیر ضروری مفروضہ نہ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی سے کھیلنے والے کوہلی ایک وینیو میں 3500 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ منفرد سنگ میل چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔
کوہلی نے 42 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جاری سیزن میں یہ ان کی پانچویں نصف سنچری ہے۔کوہلی آئی پی ایل میں 3500 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
اس فہرست میں بنگلادیش کے تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، جیمز ونس اور ایلکس ہیلز سمیت نامور بیٹرز شامل ہیں۔
’کوہلی دوست نہیں‘ فل سالٹ نے جواب دے کر یوٹرن لے لیا
کوہلی نے بنگلورو کے میدان میں 3556 رنز بنا رکھے ہیں، مشفیق الرحیم نے شیر بنگلا اسٹیڈیم میرپور میں کھیل کر 3373 رنز بنائے ہیں۔جیمز ونس نے روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیل کر 3253 رنز بنارکھے ہیں۔