بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں ویرات کوہلی شامل نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پہلے آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویرات کوہلی کو سپورٹ کرے گی۔
بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہیں، تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔