میلبرن : بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھنا مہنگا پڑگیا۔
ہوا کچھ یوں کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی گیند پر غیر معمولی شاٹس کھیلے جو سابق بھارتی کپتان سے برداشت نہ ہوئے۔
ویرات کوہلی نے نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے جملے کسنا شروع کردیئے، کوہلی نے نہ صرف تلخ جملے کسے بلکہ پچ پر سیم کونسٹاس سے جان بوجھ کر ٹکرا ئے۔
کوہلی کی میچ کے دوران غیر مناسب حرکت، تنقید کی زد میں آگئے
اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر کوہلی سیم کونسٹاس سے ٹکرائے اور مڑ کر واپس آکر نوجوان بلے باز کو چیلنج بھی کیا لیکن عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو ختم کیا۔
View this post on Instagram
تاہم اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
واضح رہے کی سیم کونسٹاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔
آسٹویلوی کھلاڑی سیم کونسٹاس نے جسمریت بمراہ کی 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 34 رنز جبکہ محمد سراج کی 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین ہونے والے بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ایم سی جی میں آج پہلا دن ہے۔