بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی پریکٹس سیشن کے دوران رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود بھارتی کھلاڑی کی پریکٹس سیشن کے دوران کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ویرات کوہلی ڈانس موو کرتے نظر آ رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کوہلی کے ساتھ کےایل راہول، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ کو بھی اس لمحے سے محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
#ViratKohli having fun in India's training session#CricketTwitter #OneCricket #TeamIndia #T20WorldCup pic.twitter.com/RxAQ0XQFLZ
— OneCricket (@OneCricketApp) October 16, 2022
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ ویرات کوہلی کی اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں اور اس پر دل چسپ تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔
گزشتہ برس بھی انہیں ’مائی نیم از لکھن‘ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا، اس سے قبل 2016 کے ورلڈ کپ میں ویرات کو فلم ’دل دھڑکنے دو‘ کے گانے ’گلاں گوریاں‘ پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔