اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کا ٹی 20 میں واپسی کے سوال پر زبردست جواب، شائقین حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے لاس اینجلس میں 2028 اولمپکس کے لیے ٹی 20 فارمیٹ میں واپسی پر زبردست تبصرہ کرکے شائقین کو حیران کردیا۔

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ سال جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

ویرات کوہلی آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ویرات کوہلی نے لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی میں آئی پی ایل پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بہت ساری ٹی 20 لیگز کھیلی جاتی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ آئی پی ایل نے یقینی طور پر اس میں بھی بہت بڑا کردار ادا کیا ہے، اس نے کرکٹ کو اس مرحلے پر پہنچا دیا ہے کہ جہاں یہ اولمپکس کا حصہ ہے اور ہمارے کچھ لڑکوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔

جب ویرات سے پوچھا گیا کہ وہ اولمپکس کے آٗئندہ ایڈیشن کے لیے ٹی 20 ریٹائرمنٹ واپس لیں گے، ویرات کوہلی نے کہا کہ نہیں، اولمپکس کے لیے؟ ہوسکتا ہے۔ اگر ہم گولڈ میڈل کے لیے کھیل رہے ہیں تو میں ایک گیم کے لیے واپس آسکتا ہوں اور تمغہ لے کر واپس آجاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی بات ہے، اولمپک چیمپئن بننا ایک شاندار اور اپنی نوعیت کا پہلا احساس ہوگا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ویرات اور روہت شرما کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں افواہین گردش کررہی تھیں دونوں کرکٹرز نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کھیل جاری رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں