جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی قیمتی چیز گنوا بیٹھے!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی جو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں مصروف ہیں اس مصروفیت کے دوران وہ اپنی ایک قیمتی چیز گنوا بیٹھے۔

پریشان نہ ہوں یہ قیمتی چیز کچھ اور نہیں بلکہ ان کا نیا نویلا قیمتی موبائل فون تھا جس کو استعمال کرنا تو دور ابھی پیکنگ کو بھی نہیں کھولا تھا۔

پریشان نہ ہوں یہ قیمتی چیز کچھ اور نہیں بلکہ ان کا نیا نویلا قیمتی موبائل فون تھا جس کو استعمال کرنا تو دور ابھی پیکنگ کو بھی نہیں کھولا تھا۔

- Advertisement -

ویرات کوہلی نے اپنا قیمتی نیا موبائل فون کہیں کھو دیا ہے اور اس کی گمشدگی کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو دی ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میرا نیا موبائل فون جس کو ابھی تک کھولا بھی نہیں تھا۔ اس کے یوں گم ہونے کا سب سے بڑا دکھ ہے۔

 

اپنے اس پیغام کے ساتھ ہی انہوں نے سوال بھی پوچھا ہے کہ کیا کسی کو ان کے موبائل فون کے بارے میں علم ہے؟ تاہم انہوں نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی وضاحت نہیں کہ ان کا فون کب اور کہاں گم ہوا۔

ویرات کوہلی کوئی عام شخص تو ہیں نہیں کہ ان کے موبائل فون کی گمشدگی خاموشی سے سہہ لی جاتی تو جیسے ہی ان کے موبائل گم ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے میمز بنانا اور دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

کسی نے موبائل کمپنی سے درخواست کی کہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے کوہلی کو نیا موبائل دے دو تا کہ وہ ٹینشن کے بغیر کھیل سکیں تو کسی نے لیگ اسپنر چاہل کی موبائل تھامے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہا ویرات بھائی آپ کا فون۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں