بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی نے اس سال کتنا ٹیکس دیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سپراسٹار بیٹر ویرات کوہلی نہ صرف بیٹنگ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں بلکہ ٹیکس دینے میں بھی سب سے آگے ہیں۔

فارچیون انڈیا کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی نے مالی سال 2023-24 میں بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے کھلاڑی ہیں، بھارت میں کھیلوں کے حوالے سے اعلیٰ مقام رکھنے والے کوہلی نے اس سال 66 کروڑ روپے بھارتی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوہلی کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی مچل اسٹارک (24.75 کروڑ روپے) کی قیمت فروخت سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

- Advertisement -

جن مشہور شخصیات نے بھارتی سرکاری کو کروڑوں میں ٹیکس دیا ان میں بالی ووڈ کے بادشا شاہ رخ خان نمایاں رہے، کنگ خان (92 کروڑ)، وجے (80 کروڑ)، سلمان خان (75 کروڑ) اور امیتابھ بچن نے (71 کروڑ) کی خطیر رقم بطور ٹیکس ادا کی۔

ویرات کوہلی بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں کھیلوں کی دیگر شخصیات سےکہیں آگے ہیں۔

دوسرے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے کھلاڑی ایم ایس دھونی ہیں جنھوں نے گزشتہ مالی سال میں 38 کروڑ روپے کی رقم بطور ٹیکس ادا کرکے مشہور شخصیات کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے رواں مالی سال میں 28 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیے ہیں، سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اس فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہیں جنھوں نے 23 کروڑ روپے بھارتی خزانے میں جمع کرائے۔

اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنھوں نے مالی سال میں 10 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں