بھارت کے سپراسٹار کرکٹر اب بھی اپنے بچپن کے کوچ کو نہیں بھولے، انھوں نے بھرے مجمع میں اپنے سچے اور فرمانبردار شاگرد ہونیکا ثبوت دیا۔
رانجی ٹرافی گروپ ڈی کے میچ کے بعد ویرات کوہلی کی ملاقات اپنے بچپن کے کوچ راجکمار شرما سے ہوئی، یہاں بھارت کے سپر اسٹار بیٹر نے ایک سچے شاگرد کی طرح اپنے بچپن کے کوچ راجکمار کے پاؤں چھوئے اور اپنے لیے تقریب شروع ہونے سے قبل کوچ سے گلے بھی ملے۔
کوہلی جب آخری بار رانجی ٹرافی کا میچ کھیلے تھے تو انھوں صرف 10 ٹیسٹ میچ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، تاہم اب جب وہ ڈومیسٹک ایونٹ کا میچ کھیل رہے ہیں تو وہ 123 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے نوجوان کو پکڑنے والے سیکیورٹی اہلکاروں سے کیا کہا؟
ویرات کوہلی جنھیں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، ان کی خدمات کے صلے میں ڈی ڈی سی اے کے صدر ارون جیٹلی نے انھیں شال اور خصوصی ٹرافی سے نوازا۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 12 سالوں بعد واپسی ہوئی لیکن وہ صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔