پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے 36 سالہ سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ کا 14 سالہ کرئیر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، کرکٹر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کھلاڑی نے جاری کردہ جذباتی پیغام میں کہا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات ہے جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید لباس پہنا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ویرات کوہلی نے کہا کہ اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، یہ آسان نہیں، لیکن مجھے یہ صحیح محسوس ہو رہا ہے۔ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنی تمام تر توانائیاں دیں اور بدلے میں اس کھیل نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔


روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کا اگلا ٹیسٹ کپتان کون؟

ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں منفرد ریکارڈ بنا دیا

روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


واضح رہے کہ کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 9230 رنز بنائے، جس میں ان کی اوسط 46.8 رہی،  وہ بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15921)، راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔

یاد رہے کہ چند گزشتہ دنوں بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کوہلی کے فیصلے نے بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ لائن اپ کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہے۔

جبکہ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ کی دوری پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں