سیمی فائنل کے دوران بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کان میں چیخ پڑے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
چیمپئنزٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں ایک مرحلے پر کوہلی آئوٹ ہوکر پویلین لوٹے تو بھارتی ٹیم کے لیے صورتحال مشکل ہوگئی تھی، سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا اگر اس وقت مزید دو وکٹیں لے لیتا تو بھارت کے ٹیل اینڈرز کو بیٹنگ کےلیے آنا پڑتا اور میچ پھنس سکتا تھا۔
تاہم ہاردک پانڈیا نے تین زبردست اسٹرائیکس کیں اور ان کے بلند و بالا چھکوں نے کھیل کا رخ پھر سے بھارت کے حق میں موڑ دیا، ہاردک نے دو لگاتار چھکے ایڈم زمپا کو مارے تھے۔
میچ کی ٹینس صورتحال میں ہارک پانڈیا کے چھکے دیکھ کر ویرات کوہلی اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور اپنے ساتھ بیٹھے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کانوں میں چیخ پڑے۔
ہاردک کے چھکوں کے بعد کوہلی کا جوش و جذبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، وہ اپنے روایتی انداز میں جذباتی ہوکر چیختے نظرآئے اور کیمرے نے یہ لمحا محفوظ کرلیا۔
خیال رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 265 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔