جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کے گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی، وائرل ویڈیو میں بھارتی کرکٹر کو گانا ‘جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا’ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

معروف بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے جاری ویڈیو 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی ہے جو بھارتی ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کے دوران نجی تقریب میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سریلی آواز میں ساتھی گلوکارہ کے ہمراہ مشہور گیت گاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں گلوکاری کی پرفارمنس پر کرکٹر کو خوب سراہا گیا جبکہ ویڈیو اب تک لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے ویرات کوہلی کی گلوکاری کے ٹیلنٹ پر تعریفوں کی پل باندھ دیے ہیں۔

واضح رہے ویڈیو میں ویرات کوہلی کا گایا ہوا مقبول گیت فلم ‘تاج محل’ میں گلوکار محمد رفیع اور لتا منگیشکرنے گایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں