اشتہار

’نہیں جانتا ویرات کون ہے؟‘ سہیل خان بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے 2015 کے ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی سے جھگڑے کی کہانی سنائی تو وہ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

فاسٹ بولر سہیل خان نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اس دوران انہواں نے ویرات کوہلی کے ساتھ ہونے والی لڑائی کا بتاتے ہوئے کہا کہ ’بلاشبہ ویرات کوہلی بہت بڑا نام اور برانڈ ہے لیکن اگر کوئی میدان میں میری ذات پر کچھ کہے گا تو میں پھر نہیں دیکھوں گا کہ سامنے کون ہے؟‘

- Advertisement -

سہیل خان کا کہنا تھا کہ جب میرا نام ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تو نہیں جانتا تھا کہ ویرات کوہلی کون ہے اس وقت اس سے بڑے بڑے نام شاہد آفریدی، مصباح اور یونس خان ہماری ٹیم میں موجود تھے۔‘

Image

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے خلاف ہمارا پہلا میچ تھا ہماری بیٹنگ جاری تھی جب بیٹنگ کے لیے آیا ویرات کوہلی نے مجھ پر جملے کسے جس پر کہا کہ جب آپ انڈر 19 کھیل رہے تھے تب آپ کا باپ ٹیسٹ کرکٹر تھا۔‘

ویرات کوہلی نے کہا کہ ’مصباح الحق غصے میں آگئے اور کہا خاموش ہوجاؤ ادھر سے دھونی آئے اور ویرات سے کہا سائیڈ ہوجاؤ یہ پرانا چاول ہے تم اسے نہیں جانتے اس کے بعد ویرات جاکر سائیڈ پر کھڑا ہوگیا۔

سہیل خان کا یہ بتانا تھا کہ بھارت میں وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں اور کوہلی کے مداح ان کی ویڈیوز بنا کر شیئر کررہے ہیں۔

دوسری جانب فاسٹ بولر کے مداح بھی ان کے حق میں ٹوئٹس کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں