تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بابراعظم کی بیٹنگ دیکھنا پسند کرتا ہوں، ویرات کوہلی

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ بابراعظم کی بیٹنگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے حال ہی میں بھارتی اسپورٹس چینل کو ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی دل کھول کر تعریف کی ہے، انہوں نے انٹریو میں بابر کے ساتھ ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے بھی اظہار خیال کیا۔

باہر کے ساتھ پہلی بار ہونے والی بات چیت کے بارے گفتگو کرتے ہوئے ویرات نے کہا کہ میری ‘بابراعظم سے پہلی بار بات چیت 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد ہوئی، ہم نے بیٹھ کر بہت دیر باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم تمام فارمیٹس کے ٹاپ بیٹسمین ہیں، عالمی کرکٹ میں اتنی اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد بھی بابر کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہ آج بھی ویسے ہی ہیں۔

ویرات نے کہا کہ بابر کی بیٹنگ دیکھنا پسند کرتا ہوں، ان کی کارکردگی میں بہت تسلسل ہے، وہ ایک کھلاڑی کے طور پر بہت آگے جائیں گے اور اس وقت بھی وہ تمام فارمیٹس میں ٹاپ بلے باز ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو گرمجوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم پریکٹس سیشن کے لیے میدان میں موجود ہے جبکہ ویرات بھی بھارتی ٹیم کے ساتھ میدان میں آئے۔ اس دوران باونڈری پر بابر اعظم کو دیکھ کر ویرات آگے بڑھے اور ہاتھ ملایا جبکہ قومی کپتان نے بھی ان سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -