جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ورات کوہلی اور انوشکا شرما کا ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ورات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی میں ایک ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورات کوہلی اور انوشکا شرما نے جوہو میں واقع آنجہانی اداکار و گلوکار کشور کمار کے بنگلے ’گوری کنج‘ کا ایک حصہ لے لیا ہے جہاں وہ ریسٹورنٹ کھولیں گے۔

ورات کوہلی ’One8 Commune‘ کے مالک ہیں۔ یہ نام انہوں نے اپنی کرکٹ جرسی نمبر ’18‘ پر رکھا ہے۔ ان کے آبائی شہر دہلی میں ریسٹو بارز بھی ہیں۔

خیال رہے کہ اسی مقام پر ’B Mumbai‘ کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کھولا گیا تھا جسے بعد میں مالی نقصان کے بعد بند کرنا پڑا تھا۔

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ریسٹورنٹ کے مالک کو غیر قانونی تجاوزات کا نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد ریسٹورنٹ کا ایک حصہ گرانا پڑا تھا۔

ورات کوہلی کو ریسٹورنٹ بنانے کے لیے پانچ سال کی لیز ملی ہے۔ ریسٹورنٹ کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں اور کسی بھی وقت اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

سابق کپتان اس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں