منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں شکست، بھارٹی ٹیم میں‌ دراڑ پڑ گئی، ویرات اور روہت شرما گروپ سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ورلڈ کپ 2019 میں‌ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست بھارت کے لیے بڑا صدمہ ثابت ہوئی، ٹیم میں‌دراڑ پڑ گئی.

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی اور روہت شرما گروپ میں‌ بٹ گئی ہے.

موصولہ اطلاعات کے مطابق چند کھلاڑی ویرات ہی کو کپتان دیکھنے کے خواہش مند ہیں، البتہ چند کی جانب سے تبدیلی کا مطالبہ سامنے آگیا ہے.

خیال رہے کہ بھارتی کوچ روی شاستری کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے. اس ضمن میں سابق کپتان گنگولی کا نام لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں کیویز نے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، دو ونوں پر محیط اس میچ میں بھارتی بلے بازوں‌ کو ایک نہ چلی اور نیوزی لینڈ چھوٹے ٹارگٹ کا دفاع کرنے میں‌ کامیاب رہی.

دل چسپ امر یہ ہے کہ کپتان اور کوچ پر ہونے والی تنقید بھارتی ٹیم کو درپیش اکلوتا مسئلہ نہیں۔ پہلا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم ٹورنامینٹ سے باہر ہونے کے باوجود اب تک گھر نہیں‌ لوٹ سکی.

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سےفائنل تک مانچسٹر میں رکے گی، ٹیم کے لاجسٹک مینجر کھلاڑیوں کے لیے ٹکٹس کا انتظام نہ کرسکے.

بھارتی ٹیم نے ٹیم ہوٹل چھوڑدیا لیکن کھلاڑی مانچسٹر میں ہی ہیں، فائنل کے بعد چند کھلاڑی بھارت جائیں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں