بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شو و کرکٹر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز آشکار کردیا۔
کھلاڑی کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کا خیال رکھے جس کے لیے انہیں فاسٹ فوڈز ودیگر ایسی چیزوں سے پرہیز کرنا پڑتا ہے تاکہ ان کا کیریئر طویل ہو۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انوشکا شرما نے شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بیان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی صحت اور فٹنس کے بارے میں ناقابل یقین حد تک نظم و ضبط رکھتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اب ہماری انڈسٹری میں بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔
انوشکا کے مطابق ویرات کوہلی ہر صبح بغیر کسی ناغے کے کارڈیو کرتے ہیں اور میرے ساتھ کرکٹ کی پریکٹس کرتے ہیں، ان کی خوراک میں کوئی جنک فوڈ یا شوگر ڈرنکس نہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کیا آپ یقین کریں گے کہ اس نے تقریباً 10 سالوں سے بٹر چکن نہیں کھایا۔
انہوں نے کہا کہ کوہلی کھانے اور سخت ورزش کے علاوہ آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند بھی لیتے ہیں، یہ وہ چیزیں ہیں جس پر آپ کا کنٹرول ہے، اس سے ناصرف ایک عالمی معیار کے کھلاڑی بن سکتے ہیں بلکہ اپنے اردگرد موجود ہر شخص کے لیے بھی ایک تحریک ہے۔