اشتہار

ویرات کوہلی کی دوستی میرے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے، ڈی ویلیئرز

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے سابق لیجنڈ بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی کے اچانک دو ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوب چینل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر 360 کا کہنا تھا کہ وہ بھی نہیں جانتے کہ اس موقع پر ایسی کونسی نجی وجوہات تھیں جن کی بنا پر کوہلی پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابھی کوئی بھی یہ بات نہیں جانتا ہے کہ کیا ہوا ہے تاہم مجھے امید ہے کہ جلد حقیقت سامنے آجائے گی۔

- Advertisement -

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میں جلد پتا لگا لوں کہ کس وجہ سے وہ پہلے دو میچز نہیں کھیل رہے مگر دوستوں میں یہ آپ کو نہیں بتاؤں گا کیوں کہ میرے لیے ویرات کی دوستی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ اگر کوہلی کسی نجی وجہ کی بنا پر میچز سے دستبردار ہوئے ہیں تو یقیناً یہ کوئی انتہائی مناسب وجہ ہی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹر تھکے ہوئے ہوں ویسے بھی انھوں نے کافی کرکٹ کھیلی ہے۔ یا ہوسکتا ہے کہ ان کی کوئی فیملی کا مسئلہ ہو۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے پہلے دو مقابلوں سے ویرات کوہلی نجی وجوہات کی بنا پر دستبردار ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں