پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ویرات کوہلی کا سنہری مجسمہ، حقیقت کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو میں امریکا کے شہر نیویارک کے دل ٹائمز اسکوائر پر نامور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا مجسمہ دکھایا گیا ہے اس کی اصل کیا ہے جان کر حیران رہ جائیں گے۔

موجودہ بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار ویرات کوہلی کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے امریکا کے بعد اب ویسٹ انڈیز میں موجود ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نیویارک کے مشہور مقام ٹائمز اسکوائر پر ویرات کوہلی کے سنہری مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

اس کلپ کا وائرل ہونا تھا کہ ویرات کوہلی کے پرستاروں سمیت بھارتی میڈیا نے بھی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلا دی تاہم جب حقیقت حال معلوم کرنے کے فیکٹ چیک کیا گیا تو حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی۔

- Advertisement -

جی ہاں ٹائمز اسکوائر پر ویرات کوہلی کا جگمگاتا سنہری مجسمہ ان کا نہیں بلکہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے بنایا گیا جعلی مجسمہ ہے جو ایک گدا ساز کمپنی نے اپنی تشہیر کے لیے بنایا ہے۔

انڈیا ٹوڈے فیکٹ چیک کے مطابق وائرل کلپ میں ویرات کوہلی کا مجسمہ اصل نہیں بلکہ کمپیوٹر سے تیار کردہ امیجری (CGI) ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے، تصاویر یا ویڈیوز بنانے کے لیے کمپیوٹر گرافکس کا استعمال کرتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Duroflex (@duroflexworld)

کمپنی کے کسٹمر سپورٹ ایگزیکٹو کرن کمار نے انڈیا ٹوڈے کو تصدیق کی کہ ویرات کوہلی کا مجسمہ اصلی نہیں تھا بلکہ اسے CGI کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا اور یہ ہمارے کمپنی کی مارکیٹنگ کا حصہ ہے جس نے کوہلی کو گزشتہ سال اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں