منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو صفر پر آؤٹ ہونا مہنگا پڑگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے۔ پہلی اننگز میں ویرات کوہلی بغیر کھاتہ کھولے پولین لوٹے تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔ صارفین نے کپتان کے ماضی میں کیے گئے ایک ٹوئٹ کو نشانے پر لے لیا۔

بھارتی شہر چنائے میں کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز میں انگلش اسپنر معین علی نے شاندار آف کٹر سے ویرات کوہلی کو صفر پر آؤٹ کردیا تھا۔ کلین بولڈ ہونے پر ویرات خود بھی حیران رہ گئے تھے۔

- Advertisement -

بھارتی کپتان نے نومبر 2014 میں ایک سادہ ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘میں نے کیا کیا ہے؟’۔ سوشل میڈیا صارفین ماضی کے اس ٹوئٹ پر اب ویرات کوہلی کو خوب طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

صارفین کے دلچسپ تبصرے ملاحظہ کیجیئے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں