بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی رسی سے بندھی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ رسی سے بندھے ہوئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی رسی سے بندھی تصویر شیئر کی ہے۔
کوہلی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’مسلسل بائیو سیکیور ببل میں رہ کر ایسا محسوس ہوتا ہے۔‘
This is what playing in bubbles feels like. pic.twitter.com/e1rEf0pCEh
— Virat Kohli (@imVkohli) October 15, 2021
بھارتی ٹیم کے کپتان کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، سابق انگلش آل راؤنڈر کیون پیٹرسن نے بھی تصویر پر تبصرہ کیا۔
کیون پیٹرسن نے لکھا کہ ’میں آپ سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں، میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔‘
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم پہلے دورہ انگلینڈ پھر آئی پی ایل اور اب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باعث بائیو سکیور ببل میں ہے۔