ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں کونسی ٹیمیں فیورٹ ہیں؟ وریندر سہواگ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ورلڈ کپ کی بہترین ٹیموں کا نام بتادیا۔

آئی سی سی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 15 اکتوبر کے میچ کے ٹکٹ پندرہ سیکنڈ میں ہی بک جائیں گے۔

- Advertisement -

سابق بھارتی اوپنر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بڑے میچ تو بہت ہوں گے لیکن سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ہوگا اس میچ کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔

سہواگ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچز میں جو ٹیم پریشر اچھا ہینڈل کرے جیت جاتی ہے، بھارت پریشر میں اچھا کھیلتاہے، پاکستان ٹیم 90 کی دہائی میں بھارت سے بہتر کرکٹ کھیلتی تھی، 90 کی دہائی کےبعدبھارت نےپاکستان سےبہترکرکٹ کھیلنا شروع کردی۔

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں شکست اور مداحوں سے تنقید کا ڈر کھلاڑیوں کے اندر ہوتاہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ میں بہترین ٹیم ہے جس کی کپتانی موجودہ دور کے بہترین بیٹر بابراعظم کریں گے، پاکستان کا ہر شہری بابراعظم کو فالو کرتاہے، بابراعظم کی کوور ڈرائیو سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں