جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

سہواگ کا بابر اعظم سے متعلق سخت بیان : سابق کرکٹرز نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بیان پر سابق کرکٹرز  نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وریندر سہواگ نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ بابر اعظم اگر کپتانی نہیں کرتے تو میرے حساب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی۔

سہواگ کا کہنا تھا کہ وکٹ پر وہ جتنا ٹائم لیتے ہیں یا جو ان کا اسٹرائیک ریٹ ہے اس حساب سے وہ اس فارمیٹ کیلئے موزوں نہیں کیونکہ وہ چھکا مارنے والے پلیئر نہیں ہیں بہت محتاط کرکٹ کھیلتے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم گیم چینجر نہیں ہے کیونکہ جب کوئی کھلاڑی پاور پلے میں چھکے نہیں مار سکتا تو اسے ٹیم میں نہیں رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر تجزیہ نگار شاہد ہاشمی نے کہا کہ وریندر سہواگ کے الفاظ کچھ زیادہ سخت ہیں، یہ بات ٹھیک ہے کہ بابر اعظم جارحانہ بلے بازی نہیں کرتا زیادہ چھکے نہیں لگاتا یا اسٹرائیک ریٹ صحیح نہیں یہ باتیں ایسی ہیں جن پر قابو پایا جاسکتا ہے یا انہیں بہتر کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال وہ 30سال کا ہوجائے گا اس کے پاس ابھی کم از کم پانچ سال ہیں جس میں وہ خود کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے بہتر کرسکتا ہے تاہم اسے خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جہاں تک سہواگ کی بات ہے تو آج کل کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حوالے سے تو ان کی بات ٹھیک ہے لیکن میں یہ نہیں کہوں گا کہ اسے ٹیم کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہماری ٹیم میں مقابلے بازی کا رجحان نہیں جو منجمنٹ کی غلطی ہے، انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اس وقت ٹیم کو کس چیز کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں